رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز جمعہ اسلام آباد میں ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز جمعہ اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز جمعہ ساڑھے چھ بجے شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے مقامات پر ہونگے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ساڑھے چھ بجے شام وزارت مذہبی امور میلوڈی، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر رمضان المبارک کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔

اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں ٹیلی فون نمبروں 03009285203, 03006329700, 03335453499، 0519207880، 03006831822 پر چاند کے حوالے سے اطلاعات اور شہادتیں دی جاسکیں گی