آج پاکستانی سیاست کا اہم دن، 3 سے 5 دن میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے: شیخ رشید

آج پاکستانی سیاست کا اہم دن، 3 سے 5 دن میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے اور میں آج 2 سے 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا جہاں سے ایک پرامن ریلی کی قیادت کروں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک، نیک اور متحد ہو کر باہر نکل آئیں، عمران خان کی قیادت بھی میسر ہے، آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے اور آئندہ تین سے پانچ دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے، وہ ڈرپوک بھگوڑے، جو کبھی سعودی عرب پناہ لیتے ہیں، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں، جب عدالت میں فرد جرم لگنی ہو تو انہیں چک پڑ جاتی ہے، پاکستان کی عظیم اور جانثار افواج کے خلاف نازیبا استعمال کرتے ہیں اور پھر اپنے اقتدار کیلئے جوتے چاٹتے ہیں۔ 
شیخ رشید نے کہا کہ ’ مطلب ہو تو یہ پاؤں پڑ جاتے ہیں اور مطلب نکل جائے تو یہ گلے پڑتے ہیں، لیکن پاکستان بننے جا رہاہے اور ایک قوم ہونے جا رہی ہے، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، ایسے عالم میں پاکستان کی عظیم عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کہ ایک ایٹمی ملک کی معیشت کو سازش کے ذریعے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے۔ 

e0dec29641366ed8572a51a4bc66bf7a


انہوں نے کہا کہ میں آج 2 سے 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا اور ایک پرامن ریلی کو اسلام آباد لے کر جاؤں گا، لال حویلی میں تمام جانب سے راستے بند کئے گئے ہیں، اسلام آباد میڈیا ہاؤس میں پانچ چھاپے مارے گئے اور لال حویلی میں چھ بار چھاپے مارے، اب تک 6 لوگ گرفتار ہو چکے ہیں، میں لال حویلی سے جہاں سے بھی نکلوں، اللہ کو منظور ہوا تو اللہ کی دی ہوئی طاقت سے اپنے وقت پر پہنچوں گا۔ 
شیخ رشید نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی وہ نکلیں اور عظیم تحریک کا حصہ بنیں جو پاکستان بنانے جا رہی ہے اور چوروں، ڈاکوﺅں، لٹیروں اور غیر ملکی ایجنٹوں کو تباہ و برباد، نیست و نابود کرنے جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں