Get Alerts

 تعلیمی کردار اور انتظامی اصلاحات سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود 

 تعلیمی کردار اور انتظامی اصلاحات سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود 

کراچی: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقامی حکومتیں ہمیشہ مارشل لا کے دور میں قائم کی گئیں اور ملک میں صرف پانچ کیپٹل سٹیز بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں انتظامی اصلاحات ممکن ہو سکیں۔

میاں عامر محمود نے واضح کیا کہ وہ اور پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے اور آج کی گفتگو مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور موجودہ چار صوبوں پر مشتمل فیڈریشن ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کے مطابق کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب چار صوبے بنائے گئے تو ملک کی حالت بدلنے میں محدود بہتری آئی اور مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔ بے نظیر بھٹو نے بھی ڈسٹرکٹ گورنرز کے قیام کی بات کی تھی تاکہ مقامی سطح پر بہتر گورننس ممکن ہو سکے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ملک کے مستقبل کے لیے تعلیم اور علمی ادارے کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ نوجوان نسل میں انتظامی شعور اور قومی ترقی کے لیے عملی سوچ پیدا ہو۔

ٹیگز: