Get Alerts

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی:پاکستان نیوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید میزائل پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے اور سمندری کے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو بھی اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے میزائل میں جدید گائیڈنس سسٹم اور اہم تکنیکی خصوصیات شامل ہیں، جو اسے اپنی نوعیت کا ایک موثر اور قابلِ اعتماد ہتھیار بناتی ہیں۔ ٹیسٹ فائرنگ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ نہ صرف پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ قومی دفاع کے لیے پاک بحریہ کے مضبوط عزم کی بھی واضح مثال ہے۔

صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیفس نے بھی کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹیگز: