امریکی و بھارتی وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، پاکستان کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ

امریکی و بھارتی وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، پاکستان کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ

دہلی:امریکی وزیر خارجہ بھارت جاتے ہی زہر اُگلنے لگے،امریکا نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر دباو ڈالنے کی کوشش شروع کرد ی امریکی وزیر خارجہ اور بھارتی وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں بیٹھ کر اسلام آباد کے خلاف الزام تراشیاں لگانے لگے۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی مشترکہ نیوز کانفرنس کی گئی۔

جس میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بار پھر ڈومور کی پالیسی دہرائی اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد وں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

اس موقع پر سشما سوراج نے بھی پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کی پالیسی تب ہی کامیاب ہو سکے گی جب پاکستان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کھڑا ہو،گزشتہ روز ، افغان صدر نے بھی مودی سے ملاقات کے بعد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور دھمکیاں دیں تھیں۔