جاپان پولیس کو 8 سال سے مطلوب 74 سالہ چور گرفتار

جاپان پولیس کو 8 سال سے مطلوب 74 سالہ چور گرفتار

ٹوکیو: جاپانی پولیس نے 8 سال سے مطلوب 74 سالہ چور کوگرفتار کرلیا۔ملزم کو مغربی شہر اوساکا سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ننجا کے نام سے جانے جانے والے چور نے پچھلے 8 سال کے دوران سلسہ وار نقب زنیوں میں متعدد گھر لوٹ لیے تھے۔ واردادت کے وقت ’ ننجا‘ نیک وارمر اور کالے لباس ملبوس ہوتا تھا جس کی وجہ سے اس کو پہچاننا ناممکن ہوتا تھا لیکن مئی میں ایک واردات کے دوران مذکورہ چور کا نیک وارمر سرکنے سے اس کا چہرہ سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہوگیا جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکی۔

بعد میں تفتیش کاروں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا، ایک دن وہ اپنے گھر کسی بوڑھے اور ضعیف شخص کی طرح نکلا اور پاس ہی کسی خالی مکان میں چلا گیا پھر رات گئے اپنے مخصوص لباس میں ملبوس وہاں سے نکلا لیکن انتہائی جست اور پرتیلا ہونے کی وجہ سے تفتیش کار اس کا پیچھا نہ کر سکے ،ایک الیکٹرانکس کی دکان میں تقب زنی کے بعد جب صبح کے 4 بجے وہ اپنے ٹھکانے پہنچا تو پولیس نے اسے دھر لیا۔

ملزم کی شناخت تنیگوا کے نام سے ہوئی ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے کام کرنے سے نفرت ہے اور چوری سے کم وقت میں پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس پر 254 نقب زنیوں کا الزام ہے جن کی کل مالیتً 3 ملین ین (2 لاکھ 60 ہزارامریکی ڈالر)کے برابر ہے۔

مصنف کے بارے میں