سی پیک کے تحت 11 توانائی منصوبے مکمل

سی پیک کے تحت 11 توانائی منصوبے مکمل
سورس: File

اسلام آباد:وزارت توانائی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے 11 منصوبے مکمل ہوچکے اور 10 مختلف مراحل میں ہیں۔

وزارت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سی پیک کے تحت 6,369 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے 11 پاور پراجیکٹس فعال ہو چکے ہیں جبکہ 10 مزید پراجیکٹس ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

سی پیک پاور پراجیکٹس کے انرجی مکس میں کوئلہ 8,220 میگاواٹ، ہائیڈل 3,428 میگاواٹ، سولر 1000 میگاواٹ اور ونڈ 400 میگاواٹ کے ساتھ نمایاں ہیں۔

مصنف کے بارے میں