Get Alerts

منشیات اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات، امریکا نے کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کر دیں

 منشیات اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات، امریکا نے کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے بعد صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے، جس کے ذریعے خطے میں منشیات کے نیٹ ورکس اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، کولمبیا کی حکومت نے اس فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاسی نوعیت کا قرار دیا ہے۔ صدر پیٹرو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں کولمبیا کے داخلی معاملات میں غیر ضروری مداخلت ہیں۔

عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں بھی کولمبیا کو فنڈنگ بند کرنے اور محصولات میں اضافے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ٹیگز: