آزاد کشمیر : آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل جاری ہے، جہاں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے دو اہم اجلاس آج ہوں گے۔
پہلا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں کچھ دیر بعد شروع ہوگا، جس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے۔ دوسرا اجلاس شام 7 بجے ایوانِ صدر میں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کی حکمت عملی اور ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔