Get Alerts

زین ملک نے اپنی بیٹی کی تصویر جاری کردی

زین ملک نے اپنی بیٹی کی تصویر جاری کردی

 اسلام آباد : ہالی ووڈ  گلوکار  زین ملک نے اپنی بیٹی کی تصویر جاری کردی۔

گزشتہ روز  گلوکار زین ملک اور ماڈل  گی گی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔گلوکار  نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے گود میں اٹھائے ہوئے دیکھ کر مسکرارہے ہیں ۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بیٹی کوگود میں اٹھا کر جو محسوس کررہے ہیں وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔زین ملک نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہماری بیٹی صحت مند اور خوبصورت ہے، میں اس وقت جو محسوس کر رہا ہوں وہ ناقابل بیان ہے، میں اسے اپنی بیٹی کہنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔

دوسری جانب گی گی  حدید نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’ہماری بیٹی اس ہی ویک اینڈ پر دنیا میں آئی ہے اور اس نے ہماری دنیا ہی بدل دی ہے، ہم اس سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔