مفتاح اسماعیل آج رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ پیش کریں گے

مفتاح اسماعیل آج رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ پیش کریں گے
کیپشن: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ پشی کریں گے۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ آج مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔ وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزرنگ نے اقتصادی سروے کو حتمی شکل دے دی ہے جسے آج مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

مالی سال 18-2017 میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جب کہ ہدف 6 فیصد مقرر تھا۔ مالی سال 18-2017 میں صنعت، تعمیرات، جنگلات اور فنانس اینڈ انشورنس سیکٹر کے شعبوں میں ترقی کی شرح ہدف سے کم رہی۔ زرعی اور خدمات کے شعبوں کی ترقی کی شرح ہدف سے زیادہ رہی۔

رواں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی 3.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.8 فیصد رہی۔ لائیو اسٹاک کے شعبے میں 3.76 فیصد گروتھ آئی جبکہ رواں مالی سال صنعتی شعبے کی ترقی 7.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 5.8 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بڑی صنعتوں کی افزائش کی شرح 6.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 6.13 فیصد رہی۔ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.43 فیصد ریکارڈ کی گئی اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6.4 فیصد تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں