بنگلورو:انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے رواں ایڈیشن میں امپائرز کی مضحکہ خیزحرکات کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے میچ میں آفیشل شمس الدین گیند جیب میں رکھ کر بھول گئے جس کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے رکا رہا.
یہ واقعہ 14 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا جب میزبان رائل چیلنجرزبنگلور نے سٹریٹجک بریک لی،بریک کے بعد کھلاڑی واپس لوٹے تو شمس الدین کو گیند ہی نہیں مل رہی تھی جس پر دوسرے امپائر بروس آکسن فورڈ بھی ان کے پاس پہنچے جب کہ فورتھ امپائر دوسری گیندوں کا باکس اٹھائے دوڑے چلے آئے۔
MUST WATCH: Where's the Ball? Ump pocket ????????
— IndianPremierLeague (@IPL) April 24, 2019
????????https://t.co/HBli0PYxdq pic.twitter.com/ir0FaT11LN
براڈ کاسٹر نے جب سٹریٹجک بریک سے قبل کی آخری گیند کے بعد کا ری پلے چلایا تو اس میں شمس الدین ساتھی امپائر بروس آکسنفورڈ سے گیند لے کر جیب میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے۔
وکٹ پر موجود سابق جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز صورتحال پرکافی برہم دکھائی دیے جس کا اظہار انھوں نے ناقابل شکست 82 رنز جڑ کرکیا۔