Get Alerts

عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی کے لئے سمری بھجوادی گئی

عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی کے لئے سمری بھجوادی گئی
سورس: file photo

اسلام آباد،عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عید کے موقع پرقیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری منظوری کے لئے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے ۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی اورقتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لئے یہ رعایت نہیں ہوگی۔
65 سال سے زائد عمرکے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے جب کہ معمولی جرائم میں قید 60 سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی۔