Get Alerts

واشنگٹن فائرنگ: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشویش، واقعے کی شدید مذمت

واشنگٹن فائرنگ: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشویش، واقعے کی شدید مذمت



اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی خیریت پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا   واشنگٹن میں فائرنگ کا یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے۔    سیاسی تقریبات میں اس طرح کا تشدد کسی صورت قبول نہیں۔   صدر زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول کے محفوظ رہنے پر شکر ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا واشنگٹن میں عشائیے کے دوران فائرنگ کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔    انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر شرکاء حملے میں محفوظ رہے۔    وزیراعظم نے عالمی سطح پر سیاسی استحکام اور امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستانی قیادت کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عالمی برادری اس حملے کی مذمت کر رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ امریکی عوام اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ٹیگز: