Get Alerts

سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: 25 کلوواٹ تک لائسنس اور فیس کی شرط ختم کرنے کی تیاری

سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: 25 کلوواٹ تک لائسنس اور فیس کی شرط ختم کرنے کی تیاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر انرجی استعمال کرنے والے چھوٹے صارفین کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) سے درخواست کی ہے کہ 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹم کے لیے فیس اور لائسنس کی شرط کو ختم کر کے پرانے قواعد بحال کیے جائیں۔
وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی اور چھوٹے کاروباری افراد پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2015 کی پالیسی کے تحت 25 کلوواٹ تک کے سسٹم پر کسی قسم کی فیس یا لائسنس کی شرط نہیں تھی، لہٰذا اسی مراعاتی پالیسی کو دوبارہ نافذ کیا جائے۔
 اس فیصلے سے ان تمام صارفین کو فائدہ ہوگا جنہوں نے گھروں یا چھوٹی دکانوں پر سولر سسٹم لگائے ہوئے ہیں، انہیں اب نیپرا کے پیچیدہ لائسنسنگ عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ملک میں متبادل اور سستی بجلی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ فیس اور لائسنس کی پابندی ختم ہونے سے نہ صرف صارفین کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ نیٹ میٹرنگ کے عمل میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

ٹیگز: