برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کے عمل میں اضافہ

برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کے عمل میں اضافہ

لندن :لوگوں نے بڑے پیمانے پر برطانیہ سے نکلنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کے عمل میں اضافہ ہوا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم یورپی ملکوں کے ایک لاکھ 22 ہزار شہریوں میں سے بیشتر افراد اپریل 2016ءسے مارچ 2017ءکے دوران برطانیہ چھوڑ کر جاچکے ہیں اور گذشتہ نو برسوں میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں کے جن شہریوں نے برطانیہ کو خیر باد کہا ہے ان کی تعداد 2016ءکے مقابلے میں33 ہزار زیادہ ہے جبکہ یورپی ملکوں سے برطانیہ نقل مکانی کرنے والے یورپی ملکوں کے شہریوں کی تعداد 7 فیصد کم ہوگئی ہے۔

برطانیہ سے یورپی شہریوں کے انخلا کا یہ عمل ایک ایسے وقت جاری ہے جب برطانوی شہریوں نے جون 2016ءمیں ایک ریفرنڈم میں شرکت کرکے یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہوجانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔