سوات ایکسپریس وے کو پشاور موٹر وے سے کرنل شیر خان انٹرچینج سے منسلک کر دیا گیا

سوات ایکسپریس وے کو پشاور موٹر وے سے کرنل شیر خان انٹرچینج سے منسلک کر دیا گیا

اسلام آباد : 34 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سوات ایکسپریس وے کو اسلام آباد پشاور موٹر وے سے کرنل شیر خان انٹرچینج سے منسلک کردیاگیا ہے، منصوبے کی تکمیل سے سیاحت، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی تیار کردہ سوات ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد وہاں آس پاس واقع 40 سے 50 گاﺅں کے درمیان آپس میںرابطہ قائم ہو جائے گا۔ اسلام آباد سے سوات کا سفر بہت کم اور آسان ہو جائے گا اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کی سفری مشکلات ختم ہو جائیں گی جس سے سیاحت کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہو گا۔

اس ایکسپریس وے پر پاکستان کا پہلا ٹیوب ٹنل تعمیر کیاگیا ہے۔ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر مکمل ہونے سے مقامی منڈیوں جیسے فروٹ کی سپلائی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری آئے گی۔ موجودہ حکومت نے جو سیاحت کے شعبے کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر جو اقدامات کئے ہیں ان کے لئے یہ ایکسپریس وے ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

صوبائی حکومت نے سوات ایکسپریس وے کے فیز II منصوبے کی منظوری دی ہے جو چکدرہ سے لیکر کالام تک ہوگا یہ منصوبہ 80 کلو میٹر پر محیط ہوگا،اس منصوبہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔