Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر پاکستان، بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا تذکر

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر پاکستان، بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا تذکر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ بڑی جنگ کو روکنے کا اقدام کیا، اس وقت تک سات جنگی جیٹ طیارے مار گرائے جا چکے تھے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر بننے کے بعد کئی جنگیں روکیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم سب سے بڑا واقعہ ہو سکتا تھا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ ایک خطرناک مرحلے پر تھی اور ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ روکنے کے لیے انہوں نے دونوں ممالک کو تجارت کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر آپ لڑتے رہے تو ہم آپ کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کو مسئلہ حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے دیے گئے، جس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ کتنے جہاز کس ملک کے مار گرائے گئے، لیکن ان کے اس دعوے نے ایک بار پھر اس تصادم کی شدت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

یہ یاد دہانی دلچسپ ہے کہ پاکستان نے انڈین فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ بھارتی فضائیہ نے بھی پاکستان کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جسے بھارتی میڈیا نے بھی مشکوک قرار دیا۔

ٹرمپ اکثر اپنے دور صدارت میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے چھ سے سات جنگیں روک کر دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ ان کی انتظامیہ نے انہیں "پیس میکر ان چیف" کا خطاب دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امن کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔

اگرچہ یہ جنگیں بعض اوقات چند دنوں پر محیط تھیں اور ان کی پائیداری پر سوالات موجود ہیں، ٹرمپ نے کئی بار جنگ بندی کی بات کی ہے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں کو اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

ٹیگز: