جہلم : ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ انہیں جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتاری سے پہلے مذہبی جماعتوں کی جانب سے ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی، جبکہ مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کر کے ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔