اسلام آباد :پاکستان اور ترکیہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے ترکیہ کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت دہرائی اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری امداد اور ریلیف پہنچانا ضروری ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔