Get Alerts

بھارت کی آبی جارحیت، دریاؤں میں سیلابی ریلے سے شدید تباہی

بھارت کی آبی جارحیت، دریاؤں میں سیلابی ریلے سے شدید تباہی

این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

لاہور:پاکستان میں بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں اور متعدد بند ٹوٹ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 406 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔