دبئی: ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، جہاں قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کل دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، جبکہ قومی کھلاڑی کل سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔