ملک کے بیشتر علاقوںمیں سردا ور خشک موسم کی لہر برقرار،عوام بارش کی بوند بوند کو ترس گئے

 ملک کے بیشتر علاقوںمیں سردا ور خشک موسم کی لہر برقرار،عوام بارش کی بوند بوند کو ترس گئے

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوںمیں سردا ور خشک موسم کی لہر برقرار ہےجبکہ اگلے چوبیس گھنٹے کےدورا ن بھی خشک اور سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے آج عوام سے نماز استسقا ء ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ملک کے زیادہ تر حصوں میں سرد اورخشک موسم کا راج برقرار  ہے۔عوام بارش کی بوند بوند کو ترس گئے۔
لاہور اور گردو نواح میں سورج پوری آب وتاب سے روشن ہے تاہم سردی کی شدت بھی بڑھنے لگی ہے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔آج کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔کراچی میں مطلع صاف ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 9 سے 15 کلومیٹرفی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں