پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کا منفر د ریکا رڈ ،کلینڈ ائیر میں نام درج کرالیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے آسٹر یلیا کے خلا ف میلبو رن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ہزار رنز مکمل کر لیے ،، جس کے باعث انکا نام کلینڈ ائیر میں چانچویں نمبر پر آگیا ۔ اظہر علی سے پہلے محسن خان ،انضمام الحق،محمدیوسف اور یونس خان یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔سال 2016 میں اظہر علی نے یہ منفر د ریکا رڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سینچری اسکور کر کے بنا یا ۔ اس کے ساتھ ہی وہ پنک بال سے ٹرپل سینچری بنانے والے پہلے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔