فوری انصاف: پشاور ہائیکورٹ میں "بلا" واپسی کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر

فوری انصاف: پشاور ہائیکورٹ میں

پشاور :  ہمیں بلے کا انتخابی نشان واپس کیا جائے  ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔سماعت آج کچھ ہی دیر بعد کی جائے گی۔

درخواست میں  موقف اختیارکیاکہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے سے متعلق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا وہ پارٹی ممبر ہی نہیں۔

 درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والوں  کو  فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ فوری معطل کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں