Get Alerts

پاکستان کی قومی ایئرلائن نے لندن کے لیے پروازیں مارچ 2026 سے شروع کرنے کا اعلان

 پاکستان کی قومی ایئرلائن نے لندن کے لیے پروازیں مارچ 2026 سے شروع کرنے کا اعلان

لاہور: قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق، قومی ایئرلائن کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں۔ یہ سلاٹس پہلے ترکش ایئرلائن کو دیے گئے تھے تاکہ ان پر پابندی کے دوران محفوظ رہ سکیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن نے ان سلاٹس کو عارضی طور پر ترکش ایئرلائن کے حوالے کیا تھا تاکہ انہیں ضائع ہونے سے بچایا جا سکے، اور اب وہ سلاٹس واپس حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق، ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے قومی ایئرلائن کی پروازیں دوبارہ لندن کے لیے شروع ہوں گی۔

اس فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافے کی بھی توقع ہے۔
 

ٹیگز: