آئندہ ترقی نماز کی پابندی کرنے پر ہو گی،چیف جسٹس آزاد کشمیر

آئندہ ترقی نماز کی پابندی کرنے پر ہو گی،چیف جسٹس آزاد کشمیر

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے نئے چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا ہفتے کے روز حلف لیا حلف کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے سپریم کورٹ کے ملازمین کو متنبہ کیا کہ آئند ہ ترقی نماز سے مشروط ہو گی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا تو اسکے بعد ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس اُنھوں نے خطاب کیا بعد ازاں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مظفر آباد کی جاری بیان میں کہا گیا کہ آ ج کے بعد ہر ملاز م کو نماز کی پابندی کرنی پڑے گی
سالانہ ترقی کو بھی نماز کی باقاعدگی سے مشروط کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا دو گروپ بنائیں ایک گروپ کی امامت خود کرواو¿ں گا جبکہ دوسرے گروپ کی امامت امام مسجد کروائیں گے۔'چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ خفیہ طور پر چیک بھی کیا جائے گا کہ کون ملازم نماز کی پابندی نہیں کرتا۔
شعبہ صحافت سے منسلک ایک صحافی امرالدین کا کہنا ہے ۔نماز ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن ملازم کی ترقی کارکردگی اور ایمانداری سے مشروط ہونی چاہے ۔اگر کوئی شخص نماز کی پابندی نہ کرے تو کیا اُسے ترقی نہیں دی جانی چاہیئے