انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، شعیب اختر

انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، شعیب اختر

اسلام آباد :راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے لاہور میں فائنل پہلا قدم ہے۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے۔
سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے لاہور میں فائنل پہلا قدم ہے، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کا برانڈ ہمارے لوکل کھلاڑیوں کی وجہ سے بنا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔