معروف ماڈل ونیزا احمد کی بہن کار حادثے میں جاں بحق

معروف ماڈل ونیزا احمد کی بہن کار حادثے میں جاں بحق
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ وماڈل ونیزا احمد نے اسلام آباد کار حادثہ میں جاں بحق بہن کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ وماڈل ونیزا احمد نے اپنے انسٹاگرام پربہن کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ایشا کار حادثے میں انتقال کر گئیں ہیں، حادثہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور کے پربت روڈ پر پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ کے وقت ایشا کے ہمراہ ان کی سہیلیاں حناءاور رمشا بھی موجود تھیں جو جہان فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔