Get Alerts

یورپی یونین کی پاکستان اور بھارت سے حالات کو معمول پر لانے کی اپیل

یورپی یونین کی پاکستان اور بھارت سے حالات کو معمول پر لانے کی اپیل
کیپشن: image by facebook

برسلز : یورپی یونین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد دونوں ممالک کو مزید حملوں سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد دونوں ممالک کو حالات سازگار بنانے کی تاکید کی ہے ۔

چودہ فروری کو خودکش دھماکے میں چالیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بیانات سامنے آ رہے تھے۔

 آج صبح تین بجے کے قریب بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں پاکستانی فضائیہ نے ان کو ٹیکل کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے ۔