مریم نواز پنجاب ، مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب

مریم نواز پنجاب ، مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب

لاہور ، کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے وزیرا علیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئی ہیں۔  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب احمد خان نے کوئی ووٹ نہ لے سکے۔

اعلان کے بعد مریم نواز وزیراعلی کی نشست پر بیٹھ گئیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
 

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
 

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پہلی خاتون وزیر اعلٰی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مریم نواز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ آج ہی مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئی ہیں۔عام انتخابات 2024 میں مریم نواز این اے 119 اور پی پی 159 سے کامیاب ہوئی تھیں، مریم نواز 220 ووٹ لے کر پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ حاصل کیا۔

مصنف کے بارے میں