Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔ اس کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: