رات گئے ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ,خشک سردی میں کمی

 رات گئے ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ,خشک سردی میں کمی

اسلام آباد: اسلام اباد اور راولپنڈی میں رات گئے ہلکی بارش اور رم جھم سے، خشک سردی میں کمی، موسم خوشگوار ہو گیا۔ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے تین روز 28جنوری تک ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے

جڑواں شہروں میں اب بھی بادلوں کا راج بادلوں کا راج برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام اباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار، خشک سردی میں کمی ہوگی ۔

تاحال ملک بھرمیں خشک اور شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

دوسری طرف پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔