کیلیفورنیا : اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا موبائل سسٹم ہے، اور اس میں بہت سے ایسے فیچرز اور ٹرکس ہیں جن کا علم اکثر صارفین کو نہیں ہوتا۔ اگر آپ کا فون سست چل رہا ہے، تو آپ یہ ٹرکس آزما کر اسے بہتر بنا سکتے ہیں۔
ڈویلپر موڈ ان ایبل کریں
یہ فیچر اکثر لوگوں کو معلوم ہوتا ہے، لیکن یہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈویلپر موڈ کو فعال کرنے کے لیے، سب سے پہلے فون کی سیٹنگز میں جائیں، پھر "About Phone" کے آپشن پر کلک کریں۔ یہاں "Build Number" پر 7 بار کلک کریں، اس کے بعد آپ کو ایک پیغام ملے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔ اس کے بعد، آپ کو فون کی اضافی سیٹنگز تک رسائی حاصل ہوگی، جو آپ کی ڈیوائس کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔
انیمیشن اسپیڈ کو تبدیل کریں
پرانے یا سست فونز میں ریم کی کمی کی وجہ سے فون کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔ انیمیشن اسکیل کو کم کرنے سے فون کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے اور اس کی رفتار تیز محسوس ہوگی۔
اس کے لیے، پہلے ڈویلپر موڈ کو ان ایبل کریں (جو اوپر بتایا گیا ہے)، پھر سیٹنگز میں "System" کے آپشن پر جائیں، اس کے بعد "Developer Options" منتخب کریں۔ یہاں تین آپشنز ملیں گے:
Window Animation Scale
Transition Animation Scale
Animator Duration Scale
ان آپشنز کو کم کر دیں یا "Animation Off" پر سیٹ کر دیں تاکہ فون کی رفتار تیز محسوس ہو۔
ایپ ڈیفالٹس کلیئر کریں
کبھی کبھار یہ مسئلہ آتا ہے کہ آپ کسی ایپ کے لنک پر کلک کرتے ہیں اور وہ براہ راست براؤزر کی بجائے ایپ میں کھل جاتی ہے، جیسے یوٹیوب یا فیس بک کا لنک۔ یہ مسئلہ ڈیفالٹ ایپ کی سیٹنگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ سیٹنگز میں "Apps & Notifications" میں جائیں، پھر جس ایپ کے لیے یہ مسئلہ ہو، اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد "Advanced" کے آپشن میں جا کر "Open by Default" منتخب کریں اور "Clear Defaults" پر کلک کریں۔
یہ تین آسان ٹرکس آپ کے سست اینڈرائیڈ فون کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں اور آپ کی فون کے استعمال کو مزید تیز اور خوشگوار بنا سکتی ہیں۔