Get Alerts

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد : پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کیخلاف  دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیے اور  جواب طلب  کر لیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن و دیگر کو نوٹسسز جاری کردئیے ، عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے،  پی ٹی آئی وکیل  نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن نے سیل کردیا ہے،  نہ ہی کوئی نوٹس ملا، اور نہ ہی کوئی اور اطلاع ،، بس آئے اور دفتر سیل کردیا۔ فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کردیا گیا۔


بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔ 

ٹیگز: