لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔نمائندہ نیو نیوز لاہور شاہد رضوی کے مطابق رواں سال اب تک صوبہ بھر میں 57 ہزار سے زائد بجلی چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں 41 ہزار 120 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 57 ہزار سے زائد بجلی چوری کے مقدمات درج، 41 ہزار 120 ملزمان کی گرفتاری، 39 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل، 2100 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے، لاہور میں 14 ہزار 800 مقدمات، 18 ہزار 692 گرفتاریاں ہوئیں
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے، اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائیوں کی سفارش کی ہے۔