زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی دینےکا معاملہ، ہائی کورٹ کاہوم سیکرٹری سے جواب طلب

 زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی دینےکا معاملہ، ہائی کورٹ کاہوم سیکرٹری سے جواب طلب
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: ہائی کورٹ نے زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزارکے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:این آر اوکا قانون بنانے میں کوئی کردار نہیں:آصف زرداری
   

 جسٹس انوارلحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں یا نہیں،ہائیکورٹ نے اس بارے میں بھی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست پر مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قمر الاسلام اور وسیم اجمل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں