لاہور ہائیکورٹ: پی سی بی چیئر مین انتخابات روکنے کےلئے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ: پی سی بی چیئر مین انتخابات روکنے کےلئے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد
سورس: File

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین پی سی بی کےانتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے پی سی بی انتخابات روکنے کےلئے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین پی سی بی کےانتخابات روکنے کی درخواست پر  جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواست گزار گل زادہ کےوکیل فیصل نقوی نے دلائل دئیے۔

درخواست گزار گل زادہ کےوکیل فیصل نقوی نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ پی سی بی زونل انتخابات کرائے بغیر  اور  ووٹرلسٹوں کو اپ ڈیٹ کئے بغیر چئیرمین پی سی بی کے انتخابات کرانا غیر آئینی اقدام ہے۔ درخواست میں کہنا تھا کہ درخواست گزار سمیت کئی ووٹرز کو ووٹر لسٹوں میں شامل ہی نہیں کیاگیا۔

درخواست گزار  کےوکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چئیرمین پی سی بی کے انتخابات فوری طور پر روکنے کا حکم دے۔ استدعا میں مزید کہا گیا کہ عدالت ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کئے بغیرچئیرمین پی سی بی کےانتخابات کالعدم قرار دے۔ 

درخواست گزار گل زادہ کےوکیل فیصل نقوی کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئر مین انتخابات روکنے کےلئے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد کردی۔ 

عدالت نے وفاقی حکومت،پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 

مصنف کے بارے میں