Get Alerts

فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں 6.6 شدت کا زلزلہ

فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں 6.6 شدت کا زلزلہ

منیلا: فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، تاہم حکام نے سونامی کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا۔

فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشاں و زلزلہ پیما جات (Phivolcs) کے مطابق زلزلہ صوبہ داواؤ اوکسیڈنٹل میں بالوٹ آئی لینڈ سے تقریباً 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، تاہم سونامی کے خدشات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

یہ زلزلہ اس سے چند ہفتے قبل آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد آیا ہے، جو 8 جون کو منڈاناؤ میں آیا تھا۔ فلپائن کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اس زلزلے میں کم از کم 81 افراد ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حکام نے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: