ہری مرچ کا استعمال مدافعتی نظام کو تقویت بخشنے میں معاون

ہری مرچ کا استعمال مدافعتی نظام کو تقویت بخشنے میں معاون

لاہور: ہری مرچ کا استعمال انسان کے مدافعتی نظام کو تقویت بخشتی ہے اور اس نظام کو محرک رکھتی ہے۔ طبی ماہرین کا نئی تحقیق کے بعد کہنا ہے کہ ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء آنکھوں کو تحفظ دیتے ہیں۔

کھانسی، پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ دیتے اور مدافعتی نظام کو فعال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہری مرچ کے استعمال سے کینسر سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ ہری مرچ میں وٹامن سی اور ڈی بھرپور انداز میں موجود ہوتا ہے جو کہ قدرتی مدافعتی نظام کو بہتر کرتا ہے۔ اس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے راکٹ ٹیکنالوجی سے کام کرنے والا مصنو عی دل تیار کر لیا

ہری مرچ کا استعمال کھانے کو ہضم کرتا ہے اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔ اس کا استعمال بڑھتی عمر کے منفی اثرات کو زائل کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ ہری مرچ کے استعمال سے ہیضہ کے شکایت نہیں ہوتی اور مرچ کی معدے میں موجودگی اسہال کی شکایت سے محفوظ رکھتا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں