آرمی چیف کا دورہ برونائی ، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف

آرمی چیف کا دورہ برونائی ، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کی تعریف
کیپشن: army cheif general qamar javed

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برونائی کا دورہ ، برونائی کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کی کامیابیوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برونائی کا دورہ ، برونائی کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلطان برونائی حاجی حسن ال بولخ معزالدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے برونائی کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل داتو پدوکا سری حاجی ایوانگ حلبی اور لینڈ فورسز اور برونائی کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔

جس کے دوران سیکیورٹی تعاون اور تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، برونائی کی عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔