گلگت بلتستان: سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

گلگت بلتستان: سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

گلگت: کورونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرامیڈیکل، ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن مفت فراہم کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر کو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس کے 84 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔