عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے 

عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ پیش ہوں گے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کیلئے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں