Get Alerts

طالبان حکومت کو بڑا سفارتی دھچکا: جرمنی کا افغان نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار، عالمی تنہائی میں اضافہ

طالبان حکومت کو بڑا سفارتی دھچکا: جرمنی کا افغان نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار، عالمی تنہائی میں اضافہ

برلن/کابل : عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوششوں میں مصروف طالبان رجیم کو اس وقت ایک بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب جرمنی نے ان کے نامزد کردہ افغان نمائندے کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ سفارتی ماہرین اس فیصلے کو طالبان کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے ایک کاری ضرب قرار دے رہے ہیں۔
جرمن وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق، طالبان رجیم کی غیر جمہوری اور آمرانہ پالیسیاں اس فیصلے کی بنیادی وجہ بنی ہیں۔ جرمنی کا مؤقف ہے کہ     افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیاں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کے منافی ہیں۔    خواتین کی تعلیم اور روزگار پر پابندیاں طالبان کو مہذب دنیا سے دور کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان کی سخت گیر پالیسیاں نہ صرف ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کر رہی ہیں بلکہ افغانستان کے اندر بھی ایک شدید داخلی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے اس سخت رویے کے باعث   عالمی بینکوں اور امدادی اداروں تک رسائی نہ ہونے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا کے بااثر ممالک اب بھی طالبان کو ایک جائز اور نمائندہ حکومت کے طور پر قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ٹیگز: