31 ارب روپے سے زائد مالیت کا ’’سبز فیروزہ‘‘

31 ارب روپے سے زائد مالیت کا ’’سبز فیروزہ‘‘

برازیلیا: جب اللہ دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ایسا ہی برازیل میں دیکھنے کو ملا۔ کان کنوں کو کھدائی کے دوران حیران کن طور پر 363 کلو گرام وزنی انتہائی قیمتی پتھر "سبز فیروزہ" ملا جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 31 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

کان کنوں نے یہ قیمتی پتھر نظر آنے پر اسے اطراف سے انتہائی محنت کے ساتھ کاٹ کر نکالا تاکہ پتھر کو نقصان نہ پہنچے۔ کان میں تو یہ پتھر سیاہ نظر آ رہا تھا لیکن جب روشنی میں لیجایا گیا تو یہ سبز رنگ میں چمکنے لگا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ برازیلی قصبے پندوباکو کے قریب کان سے نکلنے والا یہ پتھر اس کان کے مالک نے اسی علاقے میں موجود دوسری کان کے مالک کو فروخت کر دیا ہے۔ نئے مالک کا کہنا تھا وہ اس قیمتی پتھر کو وہ لاکر میں نہیں رکھے گا بلکہ اسے قومی طویل میں دے گا۔

اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے بھی پورے کر لئے گئے ہیں جبکہ وہ اس قیمتی پتھر کی نمائش کا انعقاد میوزیم اور لائبری میں بھی کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس دیوقامت پتھر کو کاٹ کر اس میں سے 2 لاکھ قیراط سبز فیروزہ نکالا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں