نیب کی کارکردگی بہترین، 2018ء سے اب تک 484 ارب روپے برآمد کر لئے: وزیراعظم

نیب کی کارکردگی بہترین، 2018ء سے اب تک 484 ارب روپے برآمد کر لئے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں اس قومی ادارے کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے اعدادوشمار کے ساتھ نیب کی کارکردگی پر کھل کر بات کی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں 2018ء سے اب تک قومی احتساب بیورو کی جانب سے چار سو چوراسی ارب روپے مالیت کی لوٹی رقم کو برآمد کرا لیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ تحریک انصاف کی کسی بھی مجرم کی پشت پناہی نہیں کرتی اور یہ کہ نیب کا ادارہ اپنے معاملات میں مکمل طور پر آزاد ہے، اسی لئے اس ادارے کی کارکردگی اچھی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کارکردگی کا اگر مسلم لیگ (ن) کے ادوار سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے دور حکومت میں اس میں واضح طور پر فرق نظر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب گزشتہ 31 ماہ میں اب تک 220 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف حکومت کیساتھ ن لیگ کی کارکردگی کا موازنہ کیا جائے تو وہ انتہائی مایوس کن تھی۔ ہمارے دور حکومت میں اب تک ایک سو بانوے ارب روپے کی سرکاری اراضی کو بھی واگزار کروایا جا چکا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ سابق حکمرانوں نے دس سال میں 2 ارب ساٹھ کروڑ روپے کی سرکاری زمین کو واگزار کروایا تھا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ1999 ء سے 2017ء تک ہونے والی 290 ارب کی وصولیوں کے برعکس نیب نے تحریک انصاف کے 3 سالہ دور اقتدار (2018 تا 2020) میں 484 ارب روپے واپس نکلوائے۔ جب حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی اور تفتیشی اداروں اور احتساب کی مشینری کو آزادی سے کام کرنے دیتی ہے تو اسی طرح کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہی فرق نیب کی کارکردگی میں بھی نمایاں ہے۔ 1999ء سے 2017ء کے دوران وصول کئے گئے محض 290 ارب کےمقابلےمیں ہمارے دورِ حکومت (2018 تا 2020) میں نیب نے بدعنوان عناصر سے 484 ارب روپ ےواپس نکلوائے۔ جب حکومت مجرموں کاتحفظ نہیں کرتی اور احتساب کی مشینری کو بِلا مداخلت کام کا موقع دیتی ہے تو نتائج ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے نتائج سےتحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کےمحکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے۔ ن لیگ کے 10 سالہ مایوس کن دور کےبرعکس ہماری حکومت کےگزشتہ 31 ماہ کےدوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نےبدعنوان عناصرسے 220 ارب روپےواپس نکلوائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےاقتدار کے10 برسوں کے2.6 ارب روپےکےبرعکس ہمارےدور میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ ن لیگ کے10سالہ دورِحکومت کے430 ملین کے برعکس ہمارےدور میں 2.35 ارب روپےکی کیش ریکوری ہوئی۔ ن لیگ کے10 برسوں کے صفرکےمقابلےمیں بالواسطہ کیش ریکوری کا حجم 26 ارب روپےہوچکاہے۔