شاہد آفریدی نے بھی حکومت مخالف  احتجاج کی حمایت کر دی

شاہد آفریدی نے بھی حکومت مخالف  احتجاج کی حمایت کر دی

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی حکومت مخالف   لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اسے عوام کا حق قرار دیدیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لانگ مارچ کرنے والوں کی حمایت میں ٹوئٹ کر دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں حکومت کو شدید تنقید کا  نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1529523957199683585?s=20&t=_T7oFoEkgPRpGIxk6nNMzg
 انہوں نے مزید لکھا کہ’  اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے، خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔‘

API Response: Bad Request

واضح رہے کہ آج صبح عمران خان نےحکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور چھ دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اسلام آباد کے جناح ایونیو پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر  چھ دن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو بیس لاکھ لوگ لیکر آؤں گا۔  سپریم کورٹ نے احتجاج کرنے اور رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے اگلی بار لوگوں کو لیکر آؤں گا تو پھر روک بھی نہیں سکو گے۔

مصنف کے بارے میں