پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بڑی پیشکش قبول کر لی 

پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بڑی پیشکش قبول کر لی 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر تے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرے ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی وہیں دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کب کرانا ہے یہ مذاکرات کا بنیادی حصہ ہوگا لیکن پہلے تو یہ طے ہو کہ جلد الیکشن کی بات ہو رہی ہے، نظر آرہا ہے کہ نظام چل نہیں سکتا تو اسے مزید نہ گھسیٹیں،بات چیت اس پر ہوگی کہ الیکشن کب کرانا ہے، شہباز شریف اگلے انتخابات کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ہر گزرتے دن کے ساتھ نقصان ہورہا ہے، ماہرین کہہ رہے ہیں کہ سری لنکا جیسی صورتحال کی بات ہفتوں کی ہے۔