Get Alerts

ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکی صدر

ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکی صدر

واشنگٹن :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے "بہت اچھی بات چیت" ہوئی اور مذاکرات تعمیری رہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس پر وہ خوش نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کا بھی اشارہ دیا۔

یورپی یونین کے سربراہ نے بھی امریکی صدر سے ہونے والی فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی معاہدے پر مثبت بات چیت ہوئی ہے اور دونوں فریقین مذاکرات کو آگے بڑھانے پر متفق ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور جمعے کو روم میں اختتام پذیر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہوئے ہیں اور مستقبل میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: