لاہور:محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف حصوں میں موسمیاتی شدت کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی، طوفان، گرج چمک اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ کے مطابق نیا ہوا کا سلسلہ 28 مئی سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے علاوہ بلوچستان کے چند اضلاع میں داخل ہوگا جہاں موسمی سرگرمیاں بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ موسمی شدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیز رفتار پگھلاؤ کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اب ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہو چکی ہے، جس سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں بھی شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی ہے، جہاں دہلی ایئرپورٹ سمیت کئی اہم مقامات متاثر ہوئے ہیں۔